’میرا رات گئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور رزلٹ ۔۔۔‘ صدر ٹرمپ بھی کرونا وائرس پر بول پڑے

’میرا رات گئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور رزلٹ ۔۔۔‘ صدر ٹرمپ بھی ...
’میرا رات گئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے اور رزلٹ ۔۔۔‘ صدر ٹرمپ بھی کرونا وائرس پر بول پڑے

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ لیا گیا ہے، ان کا ٹیسٹ رات کو دیر گئے لیا گیا ۔

ہفتہ کے روز پریس بریفنگ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جمعہ کی شب دیر گئے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا ہے۔ ’ اور میں نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کی بنا پر مجھے ٹیسٹ کرالینا چاہیے کیونکہ لوگ یہ سوال پوچھ رہے تھے کہ کیا میں نے اپنا ٹیسٹ کرالیا ہے۔‘

جب امریکی صدر سے ٹیسٹ کے رزلٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا ٹیسٹ ایک لیبارٹری کو بھجوایا گیا ہے، اس کا رزلٹ آنے میں ایک یا دو دن لگ سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل برازیل کے کمیونیکیشن سیکرٹری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تھی، وہ واپس اپنے ملک گئے تو ان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت کے حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ میں اب تک کرونا وائرس کے 2200 سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں اور وہاں اب تک کرونا کے باعث 51 لوگوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ امریکہ نے تاحال کرونا وائرس کو آﺅٹ بریک قرار نہیں دیا۔

امریکہ کے وبائی امراض کے ماہر اور محکمہ صحت کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر انتھونی فوسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک پیمانہ مقرر کر رکھا ہے اور ابھی تک امریکہ میں کرونا کیسز کی تعداد اتنی نہیں ہوئی جس کے باعث اسے آﺅٹ بریک قرار نہیں دیا گیا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /بین الاقوامی