کرونا وائرس ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز سے بھی بڑی خبر آگئی

کرونا وائرس ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز سے بھی بڑی خبر آگئی
کرونا وائرس ، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز سے بھی بڑی خبر آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز میں تمام سہولیات 15 اپریل تک بند کردی ہیں۔ 

پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نےمیڈیا کو بتایاکہ حکومت کی ہدایت پرپاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور صوبائی کوچنگ سنٹرز تمام سہولیات کو 15 اپریل تک بند کردیاہےاور تمام مردوں اور خواتین کے ہوسٹلوں کو بھی خالی کروا لیا ہے، سوئمنگ، جم، فٹ بال اور ہاکی کے علاوہ دیگر دوسری کھیلوں کی بھی سرگرمیاں کو بھی روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ صوبائی کوچنگ سنٹر اور انچارج صاحبان کوہدایات کی ہیں کہ وہ حکومت کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے، اس کے علاوہ آمنہ عمران خان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹس کو بھی فوری طور پر روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جناح ہوسٹل، علامہ اقبال ہوسٹل اور فاطمہ جناح ویمن ہوسٹل کو فوری طور پر خالی کروا کر ان میں صفائی اور سپر کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔

مزید : کھیل