کورونا وائرس،قومی اسمبلی کی قائمہ، پارلیمانی، خصوصی، پبلک اکاؤنٹس اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ

کورونا وائرس،قومی اسمبلی کی قائمہ، پارلیمانی، خصوصی، پبلک اکاؤنٹس اور ذیلی ...
کورونا وائرس،قومی اسمبلی کی قائمہ، پارلیمانی، خصوصی، پبلک اکاؤنٹس اور ذیلی کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی قائمہ، پارلیمانی، خصوصی، پبلک اکاؤنٹس اور ان کی ذیلی کمیٹیوں کے اجلاسوں کو منسوخ کر دیا گیا۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کمیٹیوں کے اجلاس غیر معینہ معدت کے لیے منسوخ کر دیئے گئے ہیں، کمیٹیوں کے اجلاس منسوخ کرنے کے باضابطہ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وبا کو مد نظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدام کے طور پر تمام اجلاس منسوخ کیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد