کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات ...
کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کےمطابق پارلیمنٹ ہاؤس کی مکمل اندرونی اوربیرونی فیومیگیشن کی بھی ہدایت کردی گئی۔سی ڈی اے کو تمام ضروری اقدامات اٹھانےکا ہدایات نامہ جاری کردیا گیا۔ہدایت نامہ قومی اسمبلی کےجوائنٹ سیکرٹری انتظامی امور کی جانب سے جاری کیا گیا۔سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہاؤس کےواش رومز، راہداریاں،سیڑھیاں اورپارکنگ ایریامکمل طورپرجراثیم کش ادویات سےدھونے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان قومی اسمبلی کےمطابق واش رومزمیں سینٹائزر، صابن اور ٹشو پیپر مہیا کرنے،صفائی اور فیومیگیشن کے تمام انتظامات 15 مارچ کو مکمل کرنے کابھی حکم دیاگیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد