کرونا وائرس کا معاملہ، وزیر اعظم نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جو وہ ہر مشکل وقت میں کرتے ہیں

کرونا وائرس کا معاملہ، وزیر اعظم نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جو وہ ہر مشکل ...
کرونا وائرس کا معاملہ، وزیر اعظم نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کرلیا جو وہ ہر مشکل وقت میں کرتے ہیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا ’میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کررہا ہوں اور جلد آپ سے مخاطب ہوں گا۔ عوام کو میری نصیحت ہے کہ کرونا سے بچاو¿ کیلئے حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ احتیاط اگرچہ لازم ہے مگر ہیجان کی قطعاً ضرورت نہیں۔‘

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم خطرات سے پوری طرح آگاہ اور چوکنے ہیں اور اپنے لوگوں کی صحت و سلامتی کیلئے مناسب انتظامات کرچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) نے اس حوالے سے ہماری کاوشوں کو سراہا ہے اور انہیں دنیا میں بہترین قرار دیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی