کورونا وائرس کے خلاف پنجاب حکومت کی جنگ،فنکار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

کورونا وائرس کے خلاف پنجاب حکومت کی جنگ،فنکار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے
کورونا وائرس کے خلاف پنجاب حکومت کی جنگ،فنکار اور کھلاڑی بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے کوورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ پیشگی انتظامات کئے ہیں،آرٹسٹ اور کھلاڑی بھی اس جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے میدان میں آگئے،مشکل کی اس گھڑی میں تمام شعبوں کامل جل کراپنی ذمہ داریاں نبھانااس قوم کی عظمت کامنہ بولتا ثبوت ہے،کوورنا وائرس کے خلاف جنگ میں کرکٹر بین ڈنک سمیت اداکار احسن خان،سمی خان اور جنید خان بھی حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوگئے،لیجنڈری اداکار مصطفی قریشی المعروف نوری نت اور غلام محی الدین بھی حکومت کے ساتھ عوام کی کوروناوائرس سے بچاؤ پر راہنمائی کے لئے میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف کرکٹر بین ڈنک نے اپنے تاثرات میں کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت پنجاب بہترین انتظامات کر رہی ہے۔سمی خان نے کہا کہ پنجاب اور حکومت پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔جنید خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کورونا کے بچاؤ کے لئے حکومتی سطح سے جاری ہونے والی اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔مصطفی قریشی نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والے بھائیوں بالخصوص حجام، سبزی فروش،دودھ والے،تندور پر کام کرنے والے اور بس ڈرائیور حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔احسن خان میں حکومت کا ساتھ دیتے ہوئے کہا کہ میری عوام سے گزارش ہے کہ بار بار اپنے ہاتھوں کو دھونے کی عادت اپنائیں۔سینئر اداکار غلام محی الدین نے اپنے فین سے مخاطب ہوئے کہ ہم حکومت پنجاب کے ساتھ بطور ذمہ دار شہری احتیاطی تدابیر سے اس موذی مرض کو شکت دیں گے۔ اداکارہ عمائمہ اور لیجنڈ آف مولا جٹ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے بھی حکومت پنجاب کی کورونا سے بچاؤ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو اپنے ٹویٹس میں سراہا ہے۔