ایمن خان کی جانب سے ’بہت دبلی‘ قرار دیے جانے پر ماورہ حسین بھی میدان میں آگئیں

ایمن خان کی جانب سے ’بہت دبلی‘ قرار دیے جانے پر ماورہ حسین بھی میدان میں ...
ایمن خان کی جانب سے ’بہت دبلی‘ قرار دیے جانے پر ماورہ حسین بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اداکارہ ایمن خان کو سوشل میڈیا پر اپنے اس پروگرام کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے جس میں انہوں نے ماورہ حسین کو ’بہت دبلی‘ قرار دیتے ہوئے موٹا ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ دوسری جانب ماورہ حسین نے تنقید کے بعد ایمن خان کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔

اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ وہ اس بات کو بالکل بھی پسند نہیں کرتیں کہ ان کی حمایت کے نام پر کسی اور شخص کو بس کے آگے دھکا دے دیا جائے۔ ہمیں اس بات کاپتہ ہونا چاہیے کہ ہم نے کس حد تک جانا ہے اور اس چکر میں دوسرے شخص کو بیچ میں نہیں گھسیٹنا چاہیے۔

ہم سب انسان ہیں  اور بہت سے الفاظ کا مطلب نہیں سمجھ پاتے۔ ہمیں ایک دوسرے کو بہتری  کا  موقع دینا چاہیے اور نفرت کے اظہار سے ویسا ہی نہیں کرنا چاہیے۔ برائے مہربانی رحم دل بنیں۔

خیال رہے کہ ایمن خان نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا تھا کہ اداکارہ ماورہ حسین بہت ہی دبلی ہیں، انہیں اپنا وزن بڑھانا چاہیے۔  یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ہی ایمن خان کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ خود پر ہونے والی تنقید کے بعد ایمن خان نے کہا ہے کہ وہ پبلک فگر ضرور ہیں لیکن پبلک پراپرٹی نہیں ہیں اس لیے وہ کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دیں گی کہ انہیں برا بھلا کہا جائے۔

مزید :

تفریح -