اسلحہ کے زور پر ٹوائلٹ رول چوری کرنیوالے ملزمان کو سزا سنا دی گئی
ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) گزشتہ برس ہانگ کانگ میں اسلحے کے زور پر تقریباً 600 ٹوائلٹ رول لوٹنے والے تین ڈاکوؤں کو مقامی عدالت نے 40 ماہ (تین سال اور چار مہینے) قید کی سزا سنا دی ، کورونا کے بعد سینیٹائزرز وغیرہ کی مانگ بڑھ گئی تھی اور لاک ڈائون کے خدشے کے پیش نظر لوگوں نے ٹشوز بھی سٹور کرنا شروع کردیئے تھے اور ان دنوں ہانگ کانگ میں ڈکیتی کی ایک دلچسپ واردات مشہور ہوئی کہ جب تین افراد نے چھوٹے خنجروں کے زور پر سپر سٹور کے ملازم سے سینکڑوں ٹوائلٹ پیپر رول چھین لیے اور فرار ہوگئے۔بعدازاں تینوں افراد کو گرفتار کرکے ان پر ڈکیتی کا مقدمہ بھی چلایا گیا۔
مقدمے کی سماعت میں ان ڈاکوؤں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ڈکیتی انہوں نے پہلے سے کسی منصوبے یا ارادے کے تحت نہیں کی تھی بلکہ یہ ایک وقتی ہیجان اور خوف کا نتیجہ تھی تاہم عدالت نے قراردیا ہے کہ فروری 2020 میں ہونے والی یہ ڈکیتی ایک باقاعدہ اور منظم منصوبے کے تحت انجام دی گئی تھی جسے کسی بھی طور پر خوف یا وقتی اضطرار کا نتیجہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔