کورونا کے بڑھتے مریضوں اور مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اہم فیصلے ، ماسک کے بغیر دفاتر میں داخلہ بند

کورونا کے بڑھتے مریضوں اور مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اہم فیصلے ، ماسک کے ...
کورونا کے بڑھتے مریضوں اور مرض کے پھیلائو کو روکنے کیلئے اہم فیصلے ، ماسک کے بغیر دفاتر میں داخلہ بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد  (سید وجی الحسن) ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی زیر صدارت ضلع مظفرآباد میں کرونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث مریضوں میں اضافے اور  وائرس کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے سلسلہ میں  ہونیوالے اجلاس میں  فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جاری شدہ SOP's پرعملدرآمد کے لیے فوری اقدامات شروع کیے جاہیں گے۔ تمام سرکاری ، نیم سرکاری ادارہ جات ، کارپوریشن ہا اور بنک ہا میں ملازمین کے لیے ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ No Mask, No Entryکو Followکرتے ہوئے کسی بھی شخص اشخاص کو ماسک کے بغیر دفاتر میں داخلہ کی اجاز ت نہ ہو گی ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  تمام تعلیمی ادارہ جات میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ طلبہ ، اساتذہ اور سٹاف کیلئے  ماسک لازمی قراردیتے ہوئے  حاضری کے علاوہ اسمبلی ، کھیلوں کی سرگرمیاں اور دیگر اجتماعات پر پابندی ہو گی ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی  کیا گیا کہ جملہ ادارہ جات دفاتر میں ملازمین بائیو میٹرک حاضری سے مستثنیٰ ہوں گے ۔ ضلع ہذا کے انٹری پوانٹس کے علاوہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جاریہ SOP's پر عملدرآمد کے لیے مجسٹریٹ و پولیس آفیسران روزانہ کی بنیاد پر تعینات کیے جائیں گے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے اندر مختلف مقامات (چھتر چوک، زیرو پوائنٹ ، برہان وانی چوک ، انٹری پوائنٹ مدینہ مارکیٹ حمام والی مسجد، نیلم برج شوکت لائن ) پر ماسک کے استعمال اور ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت جاریہ SOP'sپر بذریعہ مجسٹریٹ پولیس عملدرآمد کروایا جائے گا ۔ خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی ۔ کاروباری مراکز دوکانات کے اندر No Mask, No Service پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔ پبلک ٹرانسپورٹس میں ماسک کے بغیر سفر کرنے پر پابندی ہو گی ۔ خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد کورونا کیسز والے ایریاز کی روزانہ کی بنیاد پر نشاندہی کریں گے جس کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہویے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے کہا کہ کروناوایریس ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے اور کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ انتظامی اور پولیس افسران کے کرونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران بہترین کام کیا اس مرتبہ بھی اسی کمٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ تمام متعلقہ ادارے اس حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اس مرحلہ سے بھی ہم کامیابی سے نبردآزما ہونگے۔

اجلاس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سید ریاض حیدر بخاری ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)مظفرآباد عاصم خالد اعوان ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع مظفرآباد محمد مقصود خان عباسی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر سعید اعوان,ڈی ایس پی سٹی ، اے سی مظفرآباد، اے سی پٹہکہ نصیر آباد، اے ایس پی ہیڈ کوارٹر ، تحصیلدار مظفرآباد اور ایس ایچ اوز تھانہ سٹی و سیکرٹریٹ نے شرکت کی ۔