صاف شفاف انتخابات، قانون میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں،اسد قیصر

صاف شفاف انتخابات، قانون میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں،اسد قیصر
صاف شفاف انتخابات، قانون میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کیلئے قانون تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فر ی اینڈ فیئر الیکشن کیلئے قانون تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں مگر اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لیے تیار نہیں،اپوزیشن سے پہلے بات کی تھی مگر وہ اوپن بیلٹ انتخابات کیلئے نہیں نہیں مانے اب انہیں تکلیف ہوئی ہے تو چیخیں ماررہے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن سنجیدہ ہوتو حکومت اصلاحات کے لئے تیارہے۔