سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے کس سے استعفے کا مطالبہ کردیا؟ وزیر اعظم نہیں بلکہ ۔۔۔

سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے کس سے استعفے کا ...
سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے کس سے استعفے کا مطالبہ کردیا؟ وزیر اعظم نہیں بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر دن دہاڑے ڈاکا ڈالا گیا، اگر سپیکر قومی اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں کیمرے لگانے والے کا نہیں پتہ تو وہ مستعفی ہوجائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے ترجمانوں کو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )  کی فکر لاحق ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ تمام جماعتوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا، یوسف رضاگیلانی کوووٹ دینےپرشکریہ اداکرتےہیں، ہماری جیت پردن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نےکہا تھا کہ ڈبے میں جہاں مرضی مہر لگا سکتے ہیں، چند روز میں اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  شبلی فراز نے کہا تھا جیت کیلئے ہرحربہ استعمال کریں گے، اسدقیصربتائیں سینیٹ میں کس نے کیمرےلگائے، سپیکرقومی اسمبلی کو پتہ نہیں ہے تو وہ مستعفی ہوجائیں۔

مزید :

قومی -