’ترکی میں کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل بیوی نے فون کر کے بتا یا بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے ‘ عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ بتا دیا 

’ترکی میں کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل بیوی نے فون کر کے بتا یا بچے کے دل کی دھڑکن ...
’ترکی میں کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل بیوی نے فون کر کے بتا یا بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے ‘ عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا مشکل ترین لمحہ بتا دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )معرو ف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی زندگی کا دکھ بھرا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ زندگی کا خوفناک ترین لمحہ وہ تھا جب میں نے اپنے بچے کو کھو دیا تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک کنسرٹ کے لیے ترکی کے شو میں جانا تھااور میری بیوی چار سے پانچ ماہ کی حاملہ تھیں ،کنسرٹ سے آدھا گھنٹہ قبل میری اہلیہ نے فون کر کے بتا یا کہ بچے کے دل کی دھڑکن بند ہو گئی ہے ،ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں کچھ اور کرنا ہو گا ۔
جیو نیوز کے مطابق ایک انٹر ویو میں عاطف اسلم نے بتا یا کہ یہ خبر سننے کے بعد بھی میں نے کنسرٹ مکمل کیا جو ڈھائی گھنٹے جاری رہا ،پرفارمنس کے بعد بیک سٹیج آکر اپنی ٹیم سے کہا کہ مجھے فوری قونیہ جانا ہے مولانا رومی کے مزار پر حاضری دینے کے لیے ،میں اس وقت بہت بے بس محسوس کر رہا تھا ۔گلو کار نے مزید کہا کہ ہمارے اختیار میں کچھ بھی نہیں لیکن پھر بھی ہم ہر چیز میں الجھتے رہتے ہیں۔

مزید :

تفریح -