کیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟ اوگرا نے وضاحت جاری کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دے دیا۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کے حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتوں سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی گئی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ سے چھ روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔