10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟

10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟
10 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، لاش کہاں سے ملی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماموں کانجن (ڈیلی پاکستان آن لائن) محلہ شیخ برہان میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ذیشان نے 10 سالہ بچے کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے اپنی گھناؤنی واردات چھپانے کیلئے بعد ازاں بچے کی لاش کو سیم نالے میں پھینک دیا۔ پولیس نے بچے کی لاش ملنے کے بعد ملزم ذیشان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دوران تفتش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔