شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات 29 مارچ کو ہوگی: وزارت مذہبی امور

شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات 29 مارچ کو ہوگی: وزارت مذہبی امور
شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات 29 مارچ کو ہوگی: وزارت مذہبی امور
سورس:   Wikimedia Commons

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت مذہبی امور کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ  پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر  نہیں آیا۔ 

 رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں منعقد ہوا۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا۔  پاکستان میں یکم شعبان  16 مارچ بروز منگل  کو ہوگی۔ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شب برات 29 مارچ  کو  پیر کے روز منائی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستانی میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شعبان کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان 15 جبکہ شب برات 28 مارچ کو منائی جائے گی تاہم اب رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے صورتحال واضح کردی گئی ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -ماحولیات -روشن کرنیں -