وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ لکھ دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ لکھ دیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ لکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعظم عمران خان کو مراسلہ لکھ کر چمن تاکراچی 813کلو میٹر طویل این 25قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے گئے ایک مراسلے میں انکی توجہ قومی شاہراہ این 25کی جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چمن سے کراچی تک 813کلو میٹر طویل شاہراہ  پر روزانہ ہزاروں لوگ سفر کرتے ہیں لیکن یہ سڑک سنگل ہونے کی وجہ سے ہر سال ٹریفک حادثات میں سینکڑوں لوگ اپنی جانیں گنوا بیٹھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں اس شاہراہ کا نام ”قاتل شاہراہ“ رکھا گیا ہے کیونکہ اس سڑک پر دہشتگردی اور آفات سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں،صوبائی حکومت صوبے کی تمام قومی شاہراہوں بالخصوص این 25کو اپ گریڈ کرکے دو رویہ کرنے کے لئے پرعزم ہے تا کہ عوام کو محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی میں اس منصوبے کو شامل کیا جائے تاکہ اس پر جلد از جلد عملدآمد کیا جاسکے۔