کوئٹہ،یوٹیلیٹی سٹورز  کارپوریشن میں میگا کرپشن  کیس کے 2ملزم گرفتار

 کوئٹہ،یوٹیلیٹی سٹورز  کارپوریشن میں میگا کرپشن  کیس کے 2ملزم گرفتار

  

کوئٹہ(آئی این پی)ایف آئی اے نے  یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کرپشن کے 33 کیسوں میں مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ہفتہ کو نجی ٹی وی  ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ کی ٹیم نے ایک انتہائی مطلوب مفرور ملزم یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اکاونٹ افسر اسجد الرحمن کو گرفتار کرلیا جو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کوئٹہ ریجن کے 33میگا کرپشن کیسوں میں ایف آئی ایکو مطلوب تھا، ملزم نے2010سے 2015کے دوران یوٹیلیٹی اسٹور انچارجز، ایریا مینیجرز، اکاونٹ آفیسرز اور ریجنل مینیجرز سے356.187ملین روپے کا غبن کیا تھا،اس کے علاوہ ایف آئی اے کوئٹہ کی ایک کارروائی میں ملزم راشد احمد کو گرفتار کیا گیا،  ملزم نے یوٹیلیٹی اسٹور میں 11لاکھ روپے کی خورد برد کی تھی۔

ملزم گرفتار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -