ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج کچھ غیر متوقع سا دن ہے آپ کو کسی اہم کام میں کامیابی ملنے کے امکان روشن ہیں اور نا ممکن سے ممکن ہو رہا ہے کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جو لوگ کسی الجھن میں مبتلا ہیں ان کو صبح سے ہی اس حوالے سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی اور روز گار کے حوالے سے بھی کوئی اہم پیش رفت ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جو لوگ خود کو کسی بندش میں مبتلا سمجھ رہے ہیں وہ اس وہم سے باہر آئیں ایسا کچھ نہیں ہے۔ اپنی سستی اورلا پرواہی کو بندش کا نام نہ دیں بس محنت کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کے لئے وہ بند دروازہ بھی آج کھلنے کی امید ہے جو برسوں پہلے بند ہو چکا تھا اور کسی بھی طرح آج اپنے کسی مقصد میں کامیاب بھی ہوتا دکھائی دے رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آپ کے لئے کچھ اہم ہے آج اور اس میں سے آپ نے توجہ کر کے اپنے لئے کچھ نکالنا بھی ہے اور آج اپنوں سے کسی پرانے معاملے کو لے کر کچھ بحث بھی ہو سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جن لوگوں نے آج اپنے لئے کچھ سفر کا پروگرام بنا رکھا ہے وہ غیر متوقع طور پر ملتوی ہو سکتا ہے روز گار کا خانہ بھی کمزور ہے۔ اس میں آپ کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آج مخالفت کرنے والے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں آپ کو اب بہت سنبھل کر چلنا ہوگا اور چند دنوں تک اپنی سرگرمیاں محدود رکھیں ورنہ بڑے نقصانات کا اندیشہ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ جس بھی مسئلے میں دو چار ہیں وہ زیادہ دنوں تک نہیں چلے گا۔ پریشان نہ ہوں آپ آپ بس ضرورت کے تحت اپنے کام پر توجہ دیں باقی سب کچھ اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ اتنی جلد مایوس نہ ہوں اللہ بہت بڑا ہے وہ آپ کو ان سب مشکلات سے نکال دے گا۔ جو برسوں سے آپ کا پیچھا کر رہی ہیں۔ آج شام تک ایک اہم خبر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ کو ان لوگوں سے دور رہنا ہوگا جو ماضی میں بھی دھوکا دے چکے ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہے۔ اس وقت خود کو بچا لیں یہ ہی کافی ہے۔ یا حیٰ یا قیوم کا ورد کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 اس وقت مال خانہ کھل رہا ہے آپ کو غیر متوقع انداز سے مدد ملتی چلی جائے گی اور جو لوگ روز گار کی تلاش میں ہیں وہ اب اپنے لئے اچھی خبر ہی سننے لگے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ان دنوں سازشی لوگ اپنے کام میں بڑی شدت سے لگے ہوئے ہیں آپ کی لاپرواہی ان کو وار کرنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔ چاروں قل پڑھ کر اپنا معیار بنا لیں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -