تھانہ اکبری منڈی میں پرانے ریکارڈکو آگ لگ گئی، پولیس اہلکار خوفزدہ
لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ اکبری منڈی میں پرانے ریکارڈکو آگ لگ گئی، آتشزدگی سے پولیس اہلکاروں میں خوف وہراس پھیل گیا،ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے آگ پر فوری قابو پا لیا۔ تھانہ اکبری منڈی کا پرانا ریکارڈ صحن میں پڑا ہوا تھا کہ پراسرار طورپر آگ لگ گئی، آگ لگنے سے دھواں اٹھنے لگا اور تھانے میں خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور آگ پرقابو پایا، آگ کیسے لگی، تاحال وجہ سامنے نہ آسکی۔ترجمان سٹی پولیس کے مطابق تھانہ اکبر ی منڈی کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے، صحن میں پتنگیں پڑی ہوئی تھیں جنہیں آگ لگی ہے۔
ریکارڈکو آگ