وفاقی و صوبائی وزراء کو کام سے  روکنے کے کیس کی سماعت آج ہو گی

    وفاقی و صوبائی وزراء کو کام سے  روکنے کے کیس کی سماعت آج ہو گی

  

لاہور(این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر خسرو بختیار اور صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت کو کام سے روکنے کے کیس کی سماعت آج (پیر)  کے روز ہو گی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کیس کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار احسن عابد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کا نام پنڈورا پیپرز، سوئس پیپرز میں بھی آیا،خسرو بختیار نے این اے 177 رحیم یار خان اور مخدوم ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 رحیم یار خان سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا،دونوں بھائی صادق اور امین نہیں رہے، استدعا ہے کہ انہیں بطور وزیر کام کرنے سے روکا جائے۔

وزراء کیس

مزید :

صفحہ آخر -