اسلام آباد، موٹر وے پولیس پر تشدد، سپیکر قومی اسمبلی کا بھانجا، بہنوئی گرفتار، مقدمہ درج 

  اسلام آباد، موٹر وے پولیس پر تشدد، سپیکر قومی اسمبلی کا بھانجا، بہنوئی ...

  

      اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھانجے اور بہنوئی پر موٹر وے پولیس پر تشددمقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پشاور موٹر وے پر تعینات اہلکاروں نے ٹول پلازہ پر ایک گاڑی کے پیچھے 12 افراد کو  بیٹھے دیکھ کر اسے روکا۔موٹر وے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ گاڑی کے پیچھے کھلی جگہ پراتنے لوگوں کو بٹھانا خلاف قانون ہے، اس لئے ان لوگوں کو اتارا جائے۔گاڑی میں سوار افراد اپنے ہمراہ لوگوں کو اتارنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوگئی اور ان لوگوں نے موٹر وے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا سے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ڈی ایس پی ایوب خان موقع پر پہنچے اور تمام افراد کو گرفتار کر لیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے بہنوئی طالب اور بھانجا ارباب بھی سوار تھا،آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

موٹروے تشدد

مزید :

صفحہ آخر -