عمران خان کے دور میں ترسیلا ت زر 30ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: فرخ حبیب

عمران خان کے دور میں ترسیلا ت زر 30ارب ڈالر تک پہنچ گئیں: فرخ حبیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور، اسلام آ باد (فلم رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)  وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں، احتساب کے ڈر سے سارے چور اکٹھے ہوگئے ہیں،عمران خان نے 40سالہ کمائی بیرون ملک سے کرکٹ میں کی، عمران خان کے ڈر سے ڈاکوؤں کا گلدستہ آپ کو نظر آرہا ہے، عمران خان کے 3 سالہ دور میں ترسیلات زر 30 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ اوورسیز کنوونشن سے خطاب کرتے ہوئے  فرخ حبیب نے کہا کہ اس کنوونشن میں شریک اوورسیزپاکستانی حقیقی طور پرمہمان خصوصی ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ کہ اپوزیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کا کوئی احساس نہیں البتہ اوورسیز پاکستانی ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ اوورسیز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، اوورسیز پاکستانی سالانہ اربوں ڈالر ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرداری، بلاول اور مریم ہماری فنڈنگ کرنے والوں کو دیکھیں، انہیں بیرون ملک فنڈنگ کرنا اورجائیدادیں بنانا پسند ہے۔ دریں اثناء وزیر مملکت فرخ حبیب نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد میں ایف ایم 101کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور سامعین سے گفتگوکی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان فیصل آباد کی خدمات کو سراہا اور نوجوانوں کی فلاح کیلئے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالی اس موقع پر انھوں نے براڈ کاسٹنگ ہاؤس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا،سٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان فیصل آباد حافظ حفیظ الرحمان دیگر کارکنان کے ہمراہ موجود تھے۔
 فرخ حبیب

مزید :

صفحہ آخر -