پیکا آرڈیننس کیخلاف احتجاجی کیمپ کا تیسرا روز،سیاسی وسماجی رہنماؤں کی شرکت،صحافیوں سے اظہارِ یکجہتی 

    پیکا آرڈیننس کیخلاف احتجاجی کیمپ کا تیسرا روز،سیاسی وسماجی رہنماؤں کی ...

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پیکا آرڈیننس کے خلاف اور آزادی اظہار رائے کے حق میں احتجاجی کیمپ کا تیسرا روز۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ سیاسی، سماجی اور صحافتی رہنماؤں نے بھی بڑی تعداد میں شریک ہو کر صحافی برادری سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ پی یو جے کے احتجاجی کیمپ میں پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گِل، ن لیگی ایم پی اے میاں مرغوب احمد، عوامی ورکر پارٹی کی رہنما فرزانہ باری، چیئرمین عوامی فلاح پارٹی شیراز الطاف، پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ کے نصیر احمد، فیروزوالہ پریس کلب کے صدر فرید احمد سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاجی کیمپ

مزید :

صفحہ آخر -