تحریک عدم اعتماد نے عمران نیازی کے ہوش اڑا دیئے، شازیہ مری

      تحریک عدم اعتماد نے عمران نیازی کے ہوش اڑا دیئے، شازیہ مری

  

اسلام آ باد (آئی ا ین پی) ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی کے ہوش اڑا دیئے ہیں، عمران خان اپنے وزیر سرور خان کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں دینا بند کرے، ہم نے عمران خان کی دھمکی نوٹ کر لی ادارے بھی ریکارڈ پر رکھیں۔  اتوار  کو  شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ  ریاست وفاقی وزیر کی جانب سے دہشتگردی کی کھلی دھمکی دینے کا فوری نوٹس لے، اس وزیر پر دہشت گردی کا پرچہ کاٹ کر فورا قانون کی گرفت میں لیا جائے۔ انہوں ں ے کہا کہ کسی کو بم سے اڑانے کی بات کرنا مزاق کی بات نہیں ہے، ہم دہشتگردی کے نقصان بھگت چکے ہیں اور آج بھی نشانے پر ہیں، صرف وزیر اعظم ہی نہیں ان کی کابینہ بھی مکمل پاگل ہو گئی ہے۔ ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ پاگل وزیر اعظم اور ان کی کابینہ ملک کیلئے خطرہ بن رہی ہیں، وزیر اعظم بندوق اور ان کے وزرا خودکش بمباروں کی دھمکیاں دے رہے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک نے نیازی اینڈ مافیا کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔

شازیہ مری 

مزید :

صفحہ آخر -