ایم ایس ٹاور کے سنگ بنیاد رکھنے کی جوہر ٹاؤن میں رنگا رنگ تقریب

     ایم ایس ٹاور کے سنگ بنیاد رکھنے کی جوہر ٹاؤن میں رنگا رنگ تقریب

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) سیگال گروپ کے لاہور کے منفرد منصوبے ایم ایس(MS) ٹاور کے سنگ بنیاد رکھنے کی جوہر ٹاؤن میں رنگا رنگ تقریب، چیئرمین سیگال گروپ شاہد محمود انور، ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ لیاقت علی، فیصل ٹاؤن لنک ماڈل ٹاؤن کے صدر میاں لطیف، پیراڈائز ہاؤسنگ سکیم اسلام آباد کے چیئرمین سید رفع اللہ شیرازی،غنی ہاؤسنگ گوادر کے بشیر احمد حسن، سردار علی بٹ، میزاب گروپ کے ڈائریکٹر امتیاز الرحمن چودھری، ڈاکٹر محمد اصغر،نور محمد سکھیرا، شکیل چودھری، حافظ ساجد، فیاض احمد فیضی، میجر رفیق حسرت،اکمل گوندل،عبدالعزیز عابد نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ خلیق احمد نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا ہم نے وعدے کے مطابق سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔لیاقت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ایم ایس ٹاور کاروباری مرکز بنے گا، جدید سہولیات سے آراستہ کمرشل منصوبہ ہے۔چیئرمین شاہد محمود انور نے کہا سیگال گروپ میزاب گروپ کی روایات کو آگے بڑھائے گا وقت سے پہلے تعمیر شروع کر رہے ہیں،دونوں کے ساتھ اپارٹمنٹس اور دفاتر بنیں گے، جدید  لفٹیں لگیں گی، ہوٹل بنے گا، آئی ٹی مرکز بنے گا، انوسٹر اور کاروبار کرنے والوں کے لئے اچھا موقع،کم قیمت دکانیں و دفاتر دستیاب ہیں۔

 ایم ایس ٹاور

مزید :

صفحہ آخر -