وزیراعظم آزاد کشمیر ہمدرد اور لوگوں سے پیار کرنیوالے ملنگ باباہیں،علی محمد خان 

   وزیراعظم آزاد کشمیر ہمدرد اور لوگوں سے پیار کرنیوالے ملنگ باباہیں،علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میرپور(آئی این پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ  وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی  میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں،  یہ  ہمدرد اور لوگوں سے پیار کرنے والا ملنگ بابا ہے۔ دورہ میر پور کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں،  یہ  ہمدرد اور لوگوں سے پیار کرنے والا ملنگ بابا ہے،وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی   کوئی سٹیٹس کو نہیں آزاد کشمیر کی عوام بھی ان سے محبت کرتی ہے،مجھے امید ہے کہ وہ اس ادارے کو جو چوہدری اختر نے نھنے منے بے سہارا بچوں کیلئے جو یہ ادارہ بنایا ہے اس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر ذاتی دلچسپی لے کر ان ادارے کو بہتر بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،وزیر اعظم آزاد کشمیر نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے ہیں،اقتدار میں آتے ہی انہوں نے حضرت سخی سائیں سہیلی سرکار کے کام کا آغاز کیا،اس کے علاوہ دیگر مزارات کا کام شروع کیا ہے،اس سے قبل آزادکشمیر کی کسی بھی حکومت نے ان مزارات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی،انہوں نے مزارات کے ساتھ غریب غربہ کی رہائش کیلئے بھی بندوبست کروایا،انشا اللہ مجھی امید ہے کہ وہ جس طرح کے فلاحی کام کر رہے ہیں اسی طرح وہ اب چوہدری اختر جن کی تنظیم کوٹ نے آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے دوران فلاحی کام کیااور اب بھی وہ اپنے اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں،اسی طرح آزاد کشمیر کے وزیر اعظم بھی اس فلاحی کام میں ان کا ساتھ دیں گے۔
علی محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -