پی ٹی اے کو6لاکھ گستاخانہ سوشل میڈیا لنکس کی اطلاع دی، نور الحق

       پی ٹی اے کو6لاکھ گستاخانہ سوشل میڈیا لنکس کی اطلاع دی، نور الحق

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امورو بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ وزارت کے ویب ایویلیوایشن سیل نے دو برسوں کے دوران گستاخانہ، فرقہ واریت اور غیر اخلاقی مواد کے 60000 سوشل میڈیا لنکس کی اطلاع پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو دی۔ اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت نے تمام پہلوؤں سے مواد کا جائزہ لینے کے بعد لنکس کو بلاک کرنے کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھیجا جبکہ مزید کارروائی کے لیے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے نیشنل ریسپانس سینٹر فار سائبر کرائم کو بھی کارروائی کی سفارش کی گئی۔دریں اثنا، ویب ایویلیوایشن سیل کے فوکل پرسن محمد عمر بٹ نے کہا کہ وزارت نے ہمیشہ معاشرے کے تمام طبقات میں باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،وزارت مذہبی کے ویب ایویلیوایشن سیل کے ای میل reportblasphemy@mora.gov.pk، فیس بک پیج www.facebook.com/mora.official اور واٹس ایپ نمبر 03063332555پر نشاندہی کی جاسکتی ہے، سوشل میڈیا پر بے حرمتی کے مواد کی لعنت کو روکنے کے لیے عوامی حمایت ایک انتہائی اہم عنصر ہے۔

 نور الحق

مزید :

صفحہ آخر -