میرپورخاص میں مسافر وین الٹ گئی، 2افراد جاں بحق، 8زخمی

  میرپورخاص میں مسافر وین الٹ گئی، 2افراد جاں بحق، 8زخمی

  

 میرپورخاص (آئی این پی) میرپورخاص میں کھپرو روڈ پر مسافر وین الٹ جانے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ خطرناک حادثہ میرپورخاص میں کھپرو روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ8افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کر دیا  گیا۔ ریسکیو حکام نے مزید بتایا موٹر سائکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

میریور حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -