ڈاکٹر اسرار شاہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

ڈاکٹر اسرار شاہ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

  

 اسلام آباد (آن لائن)پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ اڑا دی،راولپنڈی اسلام آباد کے اہم رہنما ڈاکٹراسرار شاہ  دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،ڈاکٹر اسرار شاہ  2007میں دہشت گردی کا شکار ہو کر دونوں ٹانگوں سے معذور ہوگیا تھا۔ ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے دعوؤ ں سے مرغوب ہو گیا تھا،اپنی غلطی کا اطراف کرتا ہوں اور اس پر شرمندگی ہے،اب اپنے گھر پیپلز پارٹی میں واپس آگیا ہوں،پی پی پی کا بڑا دل ہے انہوں کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔اس موقع پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ  روٹھ  کر جانے والے  پارٹی قائدین کو واپس پیپلز پارٹی میں آنا چاہیے،پیپلز پارٹی عزت دینا چاہتی ہے،ہم  تمام ناراض جیالوں کو واپس اپنے گھر آنے کی دعوت دیتے ہیں،ہم وعدہ کرتے ہیں شہید بھٹو کے نظریے اور فلسفے سے آخری سانس تک وفا نبھائیں گے۔

ڈاکٹر اسرار

مزید :

صفحہ آخر -