عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، راناثناء اللہ 

عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، راناثناء اللہ 

  

  لاہور(این این آئی، آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہاہے کہ عمران نیازی عدم اعتماد کے دوران فواد اور شیخ رشید پر نظر رکھے انہوں نے اپنے سی وی بانٹنے شروع کر دئیے ہیں اپنے بیان میں کہاکہ قوم کو پیشگی مبارک ہو، ان پر مسلط عذاب کو گھر بھجوانے کا بندوبست مکمل ہوچکا ہے۔عمران نیازی کو سرپرائز بس ملنے ہی والا ہے، "بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے"،ایسے ایسے لوگ عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے کہ عمران خان کو اپنی زندگی کا سب بڑا جھٹکا لگے عدم اعتماد کے نمبرز اور عمران نیازی کے اقتدار کے دن پورے ہوچکے ہیں گیم اوور اور عمران نیازی کی سیاست کا دی اینڈ ہوچکا ہے۔

رانا ثناء اللہ 

مزید :

صفحہ آخر -