کپتان اور اسکی ٹیم میدان میں آ گئی‘ہر مقابلے کیلئے تیار، اسد عمر

کپتان اور اسکی ٹیم میدان میں آ گئی‘ہر مقابلے کیلئے تیار، اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کپتان اور اس کی ٹیم میدان میں آ گئی ہے اور ہر مقابلے کیلئے تیار ہے۔اپنی ٹوئٹ میں اسد عمر نے گزشتہ روز سیالکوٹ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ سیالکوٹ کے تمام رہنما اور کارکن خصوصی طور پر عثمان ڈار کو انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے بغیر سیالکوٹ میں اتنے لوگ نکل آئے تو سوچیں کہ ان کے ساتھ ڈی چوک پر عوام کس تعداد میں ہوں گے۔
اسد عمر

مزید :

صفحہ آخر -