ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن ڈیلرز کے انتخابات، فاؤنڈر گروپ کامیاب

ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن ڈیلرز کے انتخابات، فاؤنڈر گروپ کامیاب

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن ڈیلرز ایسوسی ایشن کا انتخابی معرکہ فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا۔ فاؤنڈر گروپ کا پینل 116ووٹ لے کر کامیاب قرار۔ الخدمت گروپ 80ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اتحاد گروپ 23ووٹ لے کر تیسرے نمبرپر رہا۔ 36ووٹوں کی لیڈز سے میاں فیاض احد اور ان کا پینل کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کل 223ووٹوں میں سے 219 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ فاؤنڈر گروپ اتحاد گروپ اور الخدمت گروپ کے درمیان مقابلہ تھا۔ فاؤنڈر گروپ گزشتہ الیکشن میں بھی کامیاب ہوا تھا۔ بلال منہاس صدر تھے 13مارچ کے انتخاب میں بلال منہاس فاؤنڈر گرپ کے سرپرست بن گئے ہیں۔ الخدمت گروپ کے خرم آصف حمید اتحاد گروپ کے نعیم افضل شکست تسلیم کرتے ہوئے فاؤنڈر گروپ کو مبارکباد دی ہے۔

انتخابات

مزید :

صفحہ آخر -