ہر مافیا عمران خان کا ڈونر، سب کے نمائندے کا بینہ میں بیٹھے ہیں: احسن اقبال 

  ہر مافیا عمران خان کا ڈونر، سب کے نمائندے کا بینہ میں بیٹھے ہیں: احسن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے،پاکستان کی تمام سیاسی و جمہوری قوتیں ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی اور آئین و عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے متحد ہیں،تمام مافیاز کے نمائندے کابینہ میں بیٹھے ہیں اور ہر مافیا عمران خان کا ڈونر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کسی سیاسی تبدیلی کی نہیں عوام کی تحریک ہے، آج حکومت نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اگر یہ رخصت نہ ہوئی تو ملک کو دوبارہ درست راستے پر لانا مشکل ہوجائیگا۔احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ جس قسم کی زبان استعمال کررہے ہیں اسکا مطلب ہے گل ودھ گئی ہے،آپ کو 172 ارکان ثابت کرنا ہے۔ صحافی نے سوال کیاکہ کیا پرویز الٰہی کو وزیر اعلی بنانے پر مسلم لیگ (ن)راضی ہوگئی ہے؟۔ احسن اقبال نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کی تمام حلیف جماعتوں کے ساتھ بات کررہی ہے، ہم اتفاق رائے سے اصلاحاتی ایجنڈا بنا کر ملک کو ترقی پر ڈالنا چاہتے ہیں،یقین ہے حلیف جماعتوں میں کسی میں عمران خان کا بوجھ اٹھانے کی ہمت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس دن عدم اعتماد ہوگا شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگوں کا جلسہ کریں گے،یہ ایک خطرناک کھیل ہے عمران خان سڑکوں پر لوگوں کو اکسانا چاہتے ہیں،عمران خان پاکستان تصادم کرونا چاہتے ہیں،ہم اور ہماری قیادت انکے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کریں گے۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -