بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے، مشعال ملک

  بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے، مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایک قاتل اور غاصب ریاست ہے اپنے ایک بیان میں یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا کہ جنوری 2021 سے اب تک تقریباً 675 کشمیری خواتین کو شہید کیا گیا 1989 سے لیکر اب تک بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں تقریباً 23000 خواتین بیوہ ہو چکی ہیں بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی اور زبردستی قبضے کے بعد سے کشمیریوں کے بنیاد ی حقوق کو پامال کر رہا ہے کشمیری عوام کے مصائب بھارتی فوج کے مکمل انخلا ء کے بعد ہی ختم ہوں گے انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کویکسر مسترد کر دیا وہ ایسے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں وہ آزادی سے سانس بھی نہیں لے سکتے یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہاکہ مودی حکومت نے سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت وادی کشمیر میں بے شمار پابندیاں اور رکاوٹیں عائد کی ہیں۔
مشعال ملک 

مزید :

صفحہ آخر -