ویمن سیف آن ویلز پیغام کے نام سے ”سائیکلوتھن“ ریلی کا انعقاد

    ویمن سیف آن ویلز پیغام کے نام سے ”سائیکلوتھن“ ریلی کا انعقاد

  

لاہور(این این آئی) ویمن پیس کونسل پنجاب‘فلاحی تنظیم ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام ویمن سیف آن ویلز کے پیغام کے نام سے گور نر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک ”سائیکلوتھن 2022“ ریلی نکالی گئی‘ریلی میں گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور‘رکن پنجاب اسمبلی تحر یک انصاف اعظمی کا ردار‘سید کوثر عباس سمیت مختلف یونیورسٹیز کی سیکڑوں طالبات اور خواجہ سراؤں نے بھی شر کت کی۔ ریلی میں شریک طالبات او ر خصوصی افراد نے ہاتھوں میں خواتین کے تحفظ اور امن کے حوالے سے پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے۔ریلی کے شر کاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب کی اہلیہ اور ویمن پیس کونسل پنجاب کی صدر بیگم پروین سرو ر نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے وہاں خواتین کا مضبوط اور انکا تحفظ ضروری ہے معاشر ے کے مطابق طبقات کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انکو آگے بڑھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقعے بھی فراہم کر یں۔رکن پنجاب اسمبلی اعظمی کار دار نے کہا کہ ریلی کا مقصد قومی اور عالمی سطح پر پیغام دینا ہے کہ خواتین ہر جگہ محفوظ ہیں حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

ریلی کا انعقاد

مزید :

صفحہ آخر -