بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی، ماہرین زراعت

بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی، ماہرین زراعت

  

سیالکوٹ (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک کی جاسکتی ہے موسم گرما کی نقدآور اور انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار بھی مناسب مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بیج کی 10 سے 12 کلوگرام تک کی مقدار فی ایکٹر کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے بھنڈی یاتوری کو ہرقسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے موسم گرما میں بھنڈی استعمال کی جانے والی سبزیوں میں شامل ہے۔

مزید :

کامرس -