مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

 مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت

  

قصور(اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو رواں ماہ مارچ کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل سے ضرررساں کیڑوں کی تلفی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ دیمک کونپل کی مکھی تنے کی سنڈی امریکن سنڈیلشکری سنڈی سست تیلا اور چست تیلہ مذکورہ ایام کے دوران بہاریہ مکئی کی فصل کو نقصان پہنچاسکتے ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے۔ انہوں نے اے پی پیکوبتایا کہ دیمک سے بچا کے لئے کاشتکار گوبرکی کچی کھاد استعمال نہ کریں اور اگر دیمک کا حملہ ظاہرہوتو کلورپائری فاس40 ای سی بحساب 2لیٹر فی ایکڑ آبپاشی کے ساتھ استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ کونپل کی مکھی اگتی ہوئی فصل پرحملہ آورہوتی ہے اس لئے اس کے تدارک کے لئے امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 200 ملی لیٹر فی ایکڑ سپرے کیاجائے۔

مزید :

کامرس -