سرسوں کی فصل کی برداشت اور کٹائی کاعملجلد شروع کرنے کی ہدایت

 سرسوں کی فصل کی برداشت اور کٹائی کاعملجلد شروع کرنے کی ہدایت

  

فیصل آباد  (اے پی پی):زرعی ماہرین نے کہا کہ سرسوں میں 30 سے 40فیصد اور رایا میں 70سے 75فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا، دانے سرخی مائل، پتے زرد ہونے پر فصل کی برداشت اور کٹائی کاعمل بلاتاخیر شروع کردیاجائے جبکہ کٹائی کر کے فصل کے گٹھے چھوٹے باندھے جائیں اور 3، 3یا 4، 4 گٹھیوں کو اونچی جگہوں پر بنے ہوئے کھلیانوں میں کھڑی حالت میں رکھا جائے تاکہ پھلیوں کو بارشوں کی وجہ سے نقصان نہ پہنچے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ماہرین نے کہاکہ فصل کو 8،10 دن کیلئے دھوپ میں اچھی طرح خشک کیاجائے۔

مزید :

کامرس -