پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پر تحفظات ہیں: رمیز راجہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے چئیرمن رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے گفتگو میرا حق ہے، میں پچ پر بات کیوں نہ کروں۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹرز کے ساتھ ہوں اور ان کے پیچھے کھڑا ہوں، ہر چیز کو کرکٹر کی نظر سے دیکھتا ہوں، شائقین کرکٹ کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں کہ کس حساب سے پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ تیار کی یہ بتانا ضروری تھا۔رمیز راجہ نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ وکٹ میں جان ڈالی جائے، ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اپنے نام کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے اپنی بہترین ٹیم پاکستان بھیجی ہے، 24 برس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد پر شائقین کا جذبہ قابل دید ہے، ان میں جوش و خروش بھی نظر آرہا ہیانہوں نے کہا کہ جب بڑے کھلاڑی ایکشن میں ہوتے ہیں تو شائقین بھی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، یہ امر خوش کن ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے۔