ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

  

ویلنگٹن (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 141 رنز سے شکست دے دی، اتوار کو ویلنگٹن میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11 ویں میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، ایلیز پیری نے 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں تاہلیا میک گراتھ 57 اور ایشلی گارڈنر 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ لی تاہوہو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 128 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ایمی سیتھرویٹ 44 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈیرک براؤن نے 3 جبکہ ایمینڈا جیڈ اور ایشلی گارڈنر نے 2۔2وکٹیں حاصل کیں۔ ایلیز پیری کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -