رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

رونالڈو سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

  

میڈرڈ (این این آئی)پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔رونالڈو نے یہ کارنامہ انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹوٹنھم کیخلاف شاندار ہیٹ ٹرک کر کے سرانجام دیا اور ان کی ٹیم نے میچ دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔رونالڈو نے ٹوٹنھم کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 59 ویں ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ وہ گزشتہ 13 برسوں میں ہر سال ہیٹ ٹرک کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔37 سالہ فٹبالر فٹبالر دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں اور ان کے گولز کی تعداد 807 ہو گئی۔فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے مطابق رونالڈ سے قبل سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز آسٹرین چیک فاروڈر جوزف بیکن کو حاصل تھا جن کے گولز کی تعداد 805 تھی تاہم ان کے گولز کی تعداد کے حوالے سے اختلافات بھی پائے جاتے ہیں اور کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ بیکن کے گولز کی تعداد 805 سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -