انٹرڈویژن لان بال چیمپئن شپ، لاہور،فیصل آباد سیمی فائنل میں پہنچ گیا

      انٹرڈویژن لان بال چیمپئن شپ، لاہور،فیصل آباد سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  

اسلام آباد (اے پی پی):پنجاب لان بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پنجاب انٹر ڈویژن لان بال چیمپین شپ میں فیصل آباد، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان لان بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا وسیم مقصود، ڈویژنل لان بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عثمان ملک کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔چیمپئن  شپ میں پنجاب بھر سے نو ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں فیصل آباد، لاہور، ملتان، ساہی وال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلے سیمی فائنل فیصل آباد اور ملتان کے  درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل میچ میں لاہور کا مقابلہ گوجرانوالہ سے ہوگا۔

ر چیمپئین شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -