کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 8وکٹوں پر 505رنز بنا لئے  

کراچی ٹیسٹ، آسٹریلیا نے 8وکٹوں پر 505رنز بنا لئے  

  

          کراچی (این این آئی)پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگزمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 رنز بنالئے، آسٹریلوی کی جانب سے عثمان خواجہ 160اور الیکس کیری 93رنز کے ساتھ نمایاں رہے آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ اور ناتھن لیون نے 251 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی اننگز کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا، مہمان ٹیم کا مجموعی سکور 304 پر پہنچا تو فہیم اشرف نے ناتھن لیون کو شکار کیا جس کے بعد 347کے مجموعہ پر ٹریوس ہیڈ بھی ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ٹریوس ہیڈ کے آؤٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے کامیاب بیٹر عثمان خواجہ ھی 160رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پویلین جا بیٹھے  الیکس کیری کامیاب بیٹر رہے جنہوں نے 93رنز کی اننگز کھیلی، کیری پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے آسٹریلوی ٹیم نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 505رنز بنا لئے۔، پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور ساجد خان نے دو دو، حسن علی، نعمان علی اور بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -