طویل عرصہ بعد آسٹریلیا کو کراچی میں کھیلتا دیکھ کر خوشی ہوئی، میانداد
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز بیٹسمین جاوید میاں داد نے کہا کہ پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ میچ نتیجہ خیز ہونا چاہئیے تاکہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی میں اضافہ ہوسکے راولپنڈی ٹیسٹ میں وکٹ سست تھی اور اب کراچی کی وکٹ دیکھ کر بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ شائد اس وکٹ پر بھی کوئی نتیجہ سامنے نہ آسکے آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز مکمل نہیں کی دو روز گزر گئے ہیں پاکستان نے ابھی بیٹنگ کرنا ہے میانداد نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے اور کراچی میں طویل عرصہ بعد مہمان ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔