نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں تین میچوں کا فیصلہ

 نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ میں تین میچوں کا فیصلہ

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء  کے ساتویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس، باڑیز اور ایف جی پولو کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں اتوار کی چھٹی کی وجہ سے شاندار میچز دیکھنے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب،فیملیز اور کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ 

پہلے میچ میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا۔ نیوایج کیبلز کی طرف سے گونزالو ڈیلٹور نے چار،ویری انٹونوری نے دو، راجہ تیمور ندیم نے ایک گول سکور کیا۔ ری ماؤنٹس کی طرف سے صائمن پراڈو اور نکو رابٹس نے دو دو گول جبکہ ممتاز عباس نیازی اور عمران شاہد نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ٹیم باڑیز نے بی این پولو ٹیم کو 10-3 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے پانچ، رولو ٹروٹز نے تین، ہروکیو کارلوس نے دو گول سکور کیے۔ بی این پولو کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے دو اور جولیو اسٹاڈا نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے اور دن کے آخری لیگ میچ میں ایف جی پولو نے ایچ این پولو کو 9-4 سے ہرا دیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے خوانچی امبراگیو نے تین، رومیرو زیولیٹا?، وقاص خان اور میاں عباس مختار نے دو دو گول سکور کیے۔ ایچ این پولو کی طرف سے ٹی وی رئیوز گنزو نے تین،ہلیریو رئیوز گنزو نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز پیر تین اہم آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد کوارٹرفائنلسٹ ٹیمیوں کا فیصلہ ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -