ویمنز ٍکرکٹ ورلڈ کپ، پاک بنگلہ دیش ٹاکرا آج 

      ویمنز ٍکرکٹ ورلڈ کپ، پاک بنگلہ دیش ٹاکرا آج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        ہیملٹن(اے پی پی)ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم  آج چوتھا میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہیملٹن میں کھیلے گی، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا قومی ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ آ ج بنگلہ دیش سے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا پانچواں لیگ میچ 21  مارچ کو ویسٹ انڈیز، چھٹا میچ 24  مارچ کو انگلینڈ جبکہ ساتواں اور آخری لیگ میچ 26  مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل30  مارچ، دوسرا سیمی فائنل 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔