ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

  ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

  

اینٹیگا (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، نارتھ ساؤنڈ، اینٹیگا میں ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 349 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے 286 رنز کا ہدف دیا، زیک کرالی نے 121 اور کپتان جو روٹ نے 109 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، الزاری جوزف نے تین اور کیمار روچ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

، اس طرح یہ میچ ڈرا ہو گیا، نکروما بونر 38، جیسن ہولڈر 37 اور کپتان کریگ براتھویٹ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جیک لیچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نکروما بونر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -