پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر

پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے اختتام پذیر

  

          اسلام آباد (این این آئی)پاک فوج کی ملتان کور نے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ 2022 اپنے نام کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے 2022ء کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں منعقد ہوئیجس میں پاک فوج کی ملتان کور نے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلہ 2022 اپنے نام کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پانچویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے 2022ء کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔مقابلوں میں پاکستان آرمی کی آٹھ جبکہ اردن، مراکش، نیپال، ترکی، ازبکستان، کینیا، سعودی عرب اور سری لنکا سمیت آٹھ بین الاقوامی ٹیموں نے بھی حصہ لیا راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی، بین الاقوامی ٹیموں میں سونے کے تمغے نیپال، ترکی اور ازبکستان نے جیتے، چاندی کے تمغے کینیا، مراکش اور سری لنکا نے جیتے جبکہ اردن اور سعودی عرب کی ٹیموں نے کانسی کے تمغے جیتے۔اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، پاکستان میں مراکش کے سفیر محمد کارمون بھی شرک تھے، شریک ممالک کے مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان تھے، جنہوں نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -