برائن میکیور نے آل ٹائم ونٹر اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

برائن میکیور نے آل ٹائم ونٹر اولمپکس میں تاریخ رقم کر دی

  

اوٹاوا(آئی این پی)کینیڈا کے اسکئیر برائن میکیور نے ونٹر پیرا اولمپکس کی تاریخ میں ریکارڈ 16گولڈ میڈلز حاصل کر کے ریکارڈ برابر کر دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے گیرذ شون فیلڈر نے بنایا تھا۔ برائن میکیور نے بیجنگ ونٹر پیرا اولمپکس میں 3گولڈ میڈلز حاصل کئے، جس کے بعد ان کے گولڈ میڈلز کی مجموعی تعداد 16ہو گئی ہے۔اس تاریخ ساز کارنامنے کے بعد میکیور نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب اب بھی حریف ہیں، لیکن میں اب تھک چکا ہیں۔میکیور نے کہا کہ میں نے 20پیرا اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے جو غیر معمولی بات ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -