ریلوے ملازمین کو چند روز میں پنشن کی ادائیگی شروع کر دیں گے،ظفرزمان

ریلوے ملازمین کو چند روز میں پنشن کی ادائیگی شروع کر دیں گے،ظفرزمان

  

لاہور(پ ر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویزظفرزمان رانجھانے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں اس وقت سوا لاکھ کے قریب پینشنرز ہیں جن کی پینشن کی ادائیگی کے سلسلے میں دن رات کام کررہے ہیں۔ امید ہے کہ اگلے چند روز میں پنشنرز کو ادائیگی شروع ہو جائے گی۔سی ای او ریلوے نے کہا کہ مستقبل میں پنشن ادائیگی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے وزیرخزانہ سے درخواست کی ہے کہ سول پینشنرز کی طر ح ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا معاملہ بھی اے جی پی آر کودیدیا جائے۔ ایسا کرنے سے ہر ماہ ریٹائرڈ ملازمین کے اکاؤنٹ میں پینشن کی رقم بر وقت آتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیرریلوے سمجھتے ہیں کہ پینشن ریٹائرڈ ملازمین کا حق ہے جو انہیں ادھر ادھر خوار ہونے کی بجائے آسانی کے ساتھ ملنا چاہیے۔ظفر زمان رانجھا نے کہا کہ آئندہ ہفتے اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں فنانس اورریلوے کے علاوہ اے جی پی آر کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -